ممبئی،30؍اگست(ایس او نیوز)اتوار کے روز ممبئی کے دھاراوی میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے بعد ایک کچی بستی میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 15 افراد زخمی اور پانچ بری طرح زخمی ہوئے۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کو شاہ نگر علاقے میں پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی سیون ہسپتال لے جایا گیا۔فائر عہدیدار نے بتایا کہ ان کی حالت کے بارے میں معلومات کا انتظار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔